بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے انتظامات دکھائی نہیں دے رہے، جے یوآئی

July 01, 2024

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی میں ہونے والی بارش سے حکومت کے ناقص انتظامات کی قلعی کھل گئی ، آئندہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے انتظامات دکھائی نہیں دے رہے، ان خیالات کا اظہار جے یو آئی رابطہ کے رہنمائوں پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی، حافظ احمد ،مفتی حماد اللہ مدنی ،مفتی عابد دانش قادری اور دیگر نے متوقع بارش کے سلسلے میں ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیا،دریں اثنا نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے بھاری بلوں کو عوام پر معاشی بم قراردیتے ہوئے فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔