استحکام پارٹی کوپہلاچیلنج بلدیاتی الیکشن ہونگے ،رانانذیر،شعیب صدیقی

July 01, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے سیکرٹریٹ میں بھر پور سیاسی سرگرمیاں ہوئیں، صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان اور سیکرٹری جنرل شعیب صدیقی نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریوں کے نو ٹیفکیشن جاری کیے جب کہ شعبہ خواتین کی صدر تسکین خاکوانی،جنرل سیکرٹری روبینہ سلہری اور لاہور کے صدر ملک زمان نصیب نے بھی پارٹی سیکرٹریٹ میں دورہ کیا اور پارٹی قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ استحکام پاکستان پارٹی کو فعال بنائیں گے ۔استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پارٹی کو پہلا چیلنج بلدیاتی انتخابات کا ہو گا اور مقامی سطح پر رابطے مضبوط کر کے بہتر انداز میں عوامی خدمت کریں گے ۔