پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کو2.35ارب کی ریکارڈ آمدن ہوئی ،ڈی جی

July 01, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے مالی سال 24-2023 میں مختلف کاروباری منصوبہ جات سے 2.35 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے۔ ڈی جی نے کہا کہ پی ایچ اے نے ڈیجیٹل سٹیمرز، ایل ای ڈی سکرینوں، شاپ بورڈز، کمرشل نرسریوں، گفٹ شاپس اور دیگر کاروباری اقدامات سے مالیاتی اہداف سے زائد آمدن حاصل کی ہے ۔