ملک صحیح راستے پر گامزن ہوا تو اسٹیبلشمنٹ اپنے کردار تک محدود رہنے کو تیار ہے، رانا ثناء

July 02, 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر ملک صحیح راستے پرگامزن ہوا تو اسٹیبلشمنٹ اپنے کردار تک محدود رہنے کو تیار ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’میں یہ بات پورے یقین اور مکمل معلومات کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے‘۔نواز شریف کے مرکز کی سیاست سے دوری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر رانا ثنا نے کہا کہ نواز شریف ایک ایسی پوزیشن میں ہیں جہاں ان کی پارٹی اقتدار میں ہے اور وزیر اعظم ان کی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی بیٹی پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہیں۔