ڈپٹی کمشنر کا شہرکی ترقی کیلئے مقررہ سکیموں پر فوری کام شروع کرنیکا حکم

July 02, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے کہا ہے کہ ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ساؤتھ سٹی ہسپتال میں جدید ترین آپریشن تھیٹرز اور گائنی سہولیات کی فراہمی سے نشتر ہسپتال پر دباؤ کم ہوا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مذکورہ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کی، ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر وارڈز،آوٹ ڈور ،خسرہ وارڈ سمیت فارمیسی اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیااورمریضوں کیلئے مزید کرسیاں،پرچی کاونٹرز مہیا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامدنے کہا ہے کہ شہرکی ترقی بارے نئے مالی سال کیلئے مقرر سکیموں پر فوری کام شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی، انہوںمزید کہا کہ قومی تعمیر نو کے محکمے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل فنڈز کو عوامی ریلیف کیلئے استعمال کریں۔