گاڑیوں کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہدایت

July 02, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ باہمی کوآرڈینیشن کے ذریعے وہیکل چوری میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کریں تمام چوری شدہ موٹر سائیکل و کار کے مقدمات میں ذمہ داری سے کام کریں اور 100 فیصد برآمدگی کو یقینی بنائیں انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے ان جرائم میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کریں اور ان کو گرفتار کریں ۔