مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون ،14سالہ لڑکا اغوا

July 02, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر ) مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون ،14سالہ لڑکا اغوا ، بستی ملوک پولیس کو محمد اشفاق نے بتایا کہ میری بیوی کے رشتے دار ارشاد،محمد عابد اور صفیہ بی بی نے گھر سے اسے اغوا کرلیا جبکہ جاتے ہوئے ملزمان تین تولہ زیور اور نقدی 5لاکھ32ہزار چوری کرکے لے گئے اسی تھانہ کو محمد رفیق نے بتایا کہ میرا بیٹا 14سالہ فیصل مدرسہ سےتاحال گھر نہ پہنچا ،مجھے قوی شک ہے کہ میرے بیٹے کو کسی نامعلوم نے اغوا کرلیا ہے پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔