منشیات فروشی کے مجرم کو 2 سال قید ، 50 ھزار جرمانہ کی سزا

July 02, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم طاہر عرف تارا مسیح کو 2 سال کی قید سخت اور 50 ھزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6 ماہ کی قید سخت بھی بھگتنا ہوگی ۔ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم طاہر عرف تارا مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 225 گرام ھیروئن برآمد کرلی تھی ۔