بلوچستان پیس فورم کے زیراہتمام قومی سیمینار، سیاسی جماعتوں کو دعوت نامہ ارسال

July 15, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پیس فورم کے زیراہتمام 20 جولائی کو ہونے والے قومی سیمینار میں شرکت کیلئے سیاسی جماعتوں کو دعوت نامہ ارسال کردیئے گئے ۔ بلوچستان پیس فورم کے مرکزی ترجمان کے مطابق فورم کے وائس چیئرمین حاجی ظفر صدیق ، حبیب الرحمٰن ہوتک ، جاوید نواز ، عبدالہادی ہزارہ پر مشتمل چار رکنی وفد نے ہفتہ کو نیشنل پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، جمعیت علماء اسلام ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ، جماعت اسلامی ، جمہوری وطن پارٹی کے دفاتر جاکر پارٹی رہنماؤں کو نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی زیر صدارت 20 جولائی کوکوئٹہ پریس کلب میں ہونے والے سیمینار میں شرکت کیلئے دعوت نامہ دیئے ۔ ترجمان کے مطابق سیمینار سے بلوچستان کے سیاسی رہنما ، دانشور ، محققین ، ادیب ، صحافی ، وکلاء اور انسانی حقوق کے رہنما خطاب کریں گے۔