پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع

July 22, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان نے وکیل خرم لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی۔، جس میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکریٹری فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 اگست کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

درخواست میں موقف کہا گیا ہے کہ دو سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دے اور درخواست گزار و اس کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکنے کا بھی حکم دے۔