بلوچ کالونی پل پر الٹنےوالے ٹینکر کو ہٹادیا گیا

July 25, 2024

ـــ فائل فوٹو

کراچی میںبلوچ کالونی پل پر الٹنےوالے ٹینکر کو کئی گھنٹے بعد ہٹادیا گیا۔

ٹینکر میں موجود تمام فیول کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کردیا گیا۔

ٹینکر کے اندر جیٹ فیول موجود تھا، ٹینکر بلوچ کالونی سے ائیرپورٹ جارہا تھا، ٹینکر کے چاروں کمپارٹمنٹ فیول سے فل تھے۔

ٹینکر میں 60 ہزار لیٹر فیول موجود تھا جبکہ اس میں سے 600 لیٹر فیول سڑک پر بہہ چکا تھا۔

جیٹ فیول انتہائی آتش گیر ہوتا ہے، شہریوں کو ٹینکر سے دور رہنے کی تنبیہ کی جارہی تھی۔