کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک اسلام کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنےمظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صوبائی صدر مولانا محمد بہادر شاہ نے کی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانامحمد بہادر شاہ ، قاری محمد مدثر،علامہ مولانا غلام فاروق ، محمد اسماعیل نوتیزئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت عقیدہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔جانوں کی قربانی دے کر ختم نبوت کا تحفظ کرینگے۔