سال 2025 میں پاکستان ڈومسٹک کرکٹ میں نمایاں بہتری آئی، نوجوان کرکٹرز پر بھرپور توجہ دی گئی، جس کی وجہ سے کئی اسٹار سامنے آئے۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے وژن کی وجہ سے ڈومسٹک کرکٹ میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔
2025ء نوجوان کرکٹرز کا سال ثابت ہوا کیونکہ اس سال پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئی، نوجوانوں کرکٹرز پر خصوصی توجہ دی گئی، ان کےلیے نئے ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔
پہلی بار پورے پاکستان میں اسکول کرکٹ متعارف کروائی گئی، جو مختلف درجوں میں کھیلی گئی۔
انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ، پاکستان شاہینز کے بے شمار ایونٹس ہوئے۔
کئی سالوں سے بند اکیڈمیز بحال کی گئیں، ٹریننگ کیمپس لگائے گئے، پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے وژن اور ان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے مثبت نتائج سامنے آئے۔