اسٹائلش فوٹو فریمز... دلکش اور دلفریب

April 12, 2018

اب جبکہ گھر میںہر چیز اپنی جگہ سیٹ ہو چکی ہے اور گھر کی خوبصورتی کو مکمل بنا رہی ہے تو فیملی فوٹو فریمز کو بھی نت نئے ٹرینڈز کےمطابق مزین کرنا بھی بہت دلچسپ ہوگا۔ ضروری نہیںکہ کئی سالوںسے لگے فوٹو فریمز ایسے ہی لگے رہیں، چونکہ تصویریں کھچتی رہتی ہیں اور کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جن کو دیوار پر لگانے کا من کرتاہے تو آپ کیلئے کچھ فوٹو فریم اسٹائلز ہم آپ کی خدمت میںپیش کررہے ہیں۔

الٹراوائلٹ

یہ اس سال کا پسندیدہ رنگ ہے۔ یہ گہرا، خوبصورت اور سلیس ہے ۔ دیکھنے میںنفیس اور شاندار دکھائی دیتاہے۔

نیچر ل

یہ لکڑی کا بھی ہوسکتا ہے، اون، سوت یا پٹ سن کا بُنا ہوابھی، پلاسٹر کا بھی ۔ اس کے قدرتی ٹیکسچر بھلا محسوس ہوتاہے۔ یہ ELB2ووڈ فریم کیلے کے اصل درخت کی چھال سے بنایا گیاہے۔

براس بیوٹی

پیتل کی واپسی ہو چکی ہے۔ پیتل کے اس فریم میںدوسری دھاتیںبھی ہیں لیکن پیتل نمایاںہے۔ یہ کلاسک کے ساتھ ساتھ ماڈرن لُک بھی دیتا ہے۔ ویسے بھی کوئی چیز کافی عرصے بعد واپس آئے تو نئی محسوس ہوتی ہے۔ تو براس ٹون والے فریم کو لگائیں ،جس کے ساتھ براس کینڈل اسٹک ، فکسچرز، گلدان اور دیگر چیزیں بھی دستیاب ہیں۔

مخملی انداز

نرم و گداز ، خوبصورت ، عالیشان انداز والا یہ فریم ایک شاہکار دکھائی دیتاہے۔ اس کا ویلویٹ لگژری احساس دیتا ہے ۔

اوور دا ٹاپ فوٹو ڈسپلے

چیری ریڈ پکچر فریمز ، سیا ہ رنگ کے ساتھ کلاسک لُک دیتے ہیں۔ انہیں ترتیب سے لگانا ہے اس کی جمالیات کو بڑھاوا دیتاہے ۔ اس کے روشن فریمز اورآنکھوں کو خیرہ کرتے رنگ ایک دوسرے کو کمپلیمنٹ کرتے ہیں ۔

فیملی اور فرینڈز کی گیلری وال

گھر کے دالان یا پیسج وے میں گھرو الوں اور دوستوں کی تصاویر سے مربوط خوبصورت فریمز کا انداز سب کو چونکا دیتاہے ۔ ان میںزیادہ تر لکڑی کے فریمز ہیں جن میں صا ف ستھرےسفید میٹ لگے ہیں ، جس سے اس کے اندرلگی تصاویر نمایاںہو جاتی ہیں۔ اس میں آ پ رنگین تصاویر لگائیں یا بلیک اینڈ وائٹ ، خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔

فیملی پکچرز سے بھر ا ڈائننگ ایریا

آپ ناشتہ کریں یا کھانا کھائیں، ڈائننگ ایریا سے جب بھی آپ کی نظر فیملی پکچرز پر پڑے گی آپ کو اچھا محسوس ہوگا۔ ان فریمز میں زیادہ تر سیپیا اور گرے اسکیل ٹونز ہیں۔ فریمز میں بلیک، وائٹ اور گولڈ کا امتزاج اس دیوار کو خوبصورت بناتاہے۔