نئی کتاب: محبّت بھوت ہے شاید!

September 30, 2018

شاعر: سہیل اسجد

صفحات: 144 ، قیمت: 300روپے

ناشر: ادب سوجھ انٹرنیشنل، ساہی وال

ساہی وال میں مقیم شاعر کا یہ دوسرا مجموعۂ کلام ہے، جس میں آزاد نظمیں اور غزلیں دونوں ہی شامل ہیں۔ ہجر اور ہجرت ان کے خاص موضوعات ہیں۔ کلام میں پختگی اور روانی ہے۔ بیش تر غزلیں مختصر بحر میں ہیں۔ حسبِ روایت اس شعری مجموعے کی ابتدا نعت شریف سے ہوتی ہے۔ پہلے شعر کا دوسرا مصرع تو کمال کا ہے،؎’’نعت لکھی اور کامل ہوگیا‘‘۔ دیگر نظموں اور غزلوں میں بھی ندرتِ خیال ہے، لیکن یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ مجموعے کے درمیان میں ایک دوسرے شاعر کی نظم کس حساب میں شامل کی گئی ہے۔ کتاب کی طباعت و اشاعت مناسب ہے۔ تاہم، کاغذ کچھ بہتر معیار کا ہونا چاہیے تھا۔