نئی کتاب: نوشتۂ دیوار (قطعات)

September 30, 2018

شاعر: سیّد قاسم جلال

صفحات: 144 ، قیمت: 300 روپے

ناشر: تسکینِ ذوق پبلشرز، 40-C،ماڈل ٹائون، لاہور

اصنافِ سخن کی اصطلاح میں ’’قطعہ‘‘ سے مُراد دو یا دو سے زائد شعر ہیں، جو ہم قافیہ یا ہم ردیف و قافیہ ہوں اور جن میں معنی و مفہوم کا تسلسل پایا جاتا ہو۔ قطعہ ایک مختصر نظم کے مترادف ہوتا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب، قطعات کا مجموعہ ہے، جو مختلف عنوانات کے تحت کہےگئے ہیں۔ ان قطعات کی تعداد ڈیڑھ سو سے زائد ہے۔ نیز، چار مضامین بھی ہیں، جن میں صاحبِ کتاب کے شعری محاسن پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ سرورق انتہائی سادہ اور عام ڈگر سے مختلف ہے۔