انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں مقدمات وکلا پیش نہ ہونے پر ملتوی

December 02, 2018

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں زیرسماعت بیشتر مقدمات وکلا کے پیش نہ ہونے پر ملتوی کر دیئے گئے تاہم خصوصی عدالت نمبر دو کے جج سلیمان بیگ نے محمد اقبال بنام راجہ علی اکبر اغوا برائے تاوان کے استغاثہ میں دو گواہ قلمبند کر کے آٹھ دسمبر کو مزید شہادتیں طلب کرلیں، خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے تھانہ حضرو اٹک میں درج اغوا برائے تاوان کیس کے ملزم ولی محمد پر فرد جرم عائد کر کے تیرہ دسمبر کو شہادتیں طلب کرلیں۔