Advertisement

چونیاں، فیکٹری کے کنویں میں 2 مزدور جاں بحق

June 10, 2019
 

پنجاب کے شہر چونیاں کی ایک فیکٹری میں واقع کنویں میں 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چونیاں کی فیکٹری میں یہ دونوں مزدور کنوئیں میں موٹر کی مرمت کرنے کے لیے اترے تھے کہ دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کنوئیں سے لاشیں نکالیں اور فیکٹری مالکان کے حوالے کر دیں۔

مزدوروں کی ہلاکت کا یہ واقعہ ملتان روڈ پر واقع گتہ فیکٹری میں پیش آیا ہے۔

ایک ہفتہ قبل اسی طرح کے حادثے میں خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈیویژن کے ضلع لوئر دیر میں کنویں کی صفائی کے دوران 4 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔


مکمل خبر پڑھیں