Advertisement

امیتابھ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

June 10, 2019
 

بھارتی فلموں کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا، ہیکر نے امیتابھ بچن کی تصویر کی جگہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویرلگادی، جبکہ بایو ڈیٹا امیتابھ بچن کا ہی ہے۔

ہیکر نے پیغام میں ’’لَو پاکستان‘‘ لکھ دیا۔ ہیکر نے ایک ٹوئٹ میں بھارت کی مذمت بھی کی ہے، جس میں تحریر ہے، بھارتی ریاست رمضان میں روزے رکھنے والے مسلمانوں پراس عہد حاضر میں بے رحمانہ انداز میں حملے کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ہیکر نے اپنا تعارف ترکش سائبر آرمی کی حیثیت سے کرایا ہے۔

دریں اثنا کچھ دیر بعد امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال ہوگیا۔


مکمل خبر پڑھیں