نوشکی ،سلطان چڑھائی پر کوچ الٹنے سے متعدد مسافر زخمی

July 19, 2019

کوئٹہ (آئی این پی )نوشکی قومی شاہراہ این 40سلطان چڑھائی پر بریک فیل ہونے کے باعث کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعددمسافر زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق مقامی کمپنی کی کوچ کوئٹہ سے نوشکی آرہی تھی کہ سلطان چڑھائی سے اترتے وقت کوچ کے بریک فیل ہوگئے ،ڈرائیور نے کوچ کو پہاڑ کے ساتھ ٹکراکر روکنے کی کوشش کی جس سے کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13مسافر زخمی ہوئے۔