ناشتے میں صحت بخش غذا لیں

July 19, 2019

اس میںکوئی دو رائے نہیںکہ خوراک صحت اورآپ کے پُرکشش و جاذبِنظر دِکھنے میںبہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ جس قدر صحت بخش غذائیں کھائیںگی، اتنی ہی زیادہ یہ آپ کے رنگ و رُوپ سے جھلکیںگی۔ اسی لیے تو کہتے ہیں کہ جو آپ کھاتے ہیںوہی دکھائی دیتا ہے۔ اچھا کھانے کا آغاز دن کی شروعات سے ہی ہونا چاہئے۔ شاید آپ نہیں جانتیں کہ ایک اچھا اور بھرپور ناشتہ نہ صرف آپ کی صحت کو برقرار رکھتا ہے بلکہ آپ کی خوبصورتی میںبھی اضافہ کرتا ہے۔ اسی لیے ناشتے میں کھانے کیلئے ذیل میںکچھ اشیا بتائی جارہی ہیں، جنہیں اپنی زندگی کا حصہ بنا کر آپ مطمئن و مسرور رہیں گی ۔

پپیتا

روازنہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتاہے۔ یہ محاورہ تو اب پرانا ہوگیا ہے، اب اس کی جگہ پپیتا تجویز کیا جاتا ہے۔ پپیتے کے ساتھ لیموں کا تڑکا آپ کی صبح کو زبردست آغاز فراہم کرتاہے۔ اس میںفائدہ مند پروٹیولائٹک (proteolytic)انزائمزہوتے ہیں، جو نہ صرف آپ کے ہاضمے کے افعال کو بہتر بناتے ہیںبلکہ اپنی اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات کی وجہ سے یہ جسم میں پیدا ہونےوالی جلن یا سوزش کے خلاف بھی کام کرتےہیں۔ مزید برآں آپ پپیتے کے چھلکے اپنے چہرے پر نرمی سے آہستہ آہستہ ملیں، یہ آپ کی جِلد کو قدرتی طور پر ایکسفولی ایٹ کردےگا۔

جامن

اگر آپ کو مزیدار ناشتے کے ساتھ بھرپور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات چاہئیںتو آپ اپنے ناشتے میںجامن شامل کرلیں۔ اگرچہ یہ عام طور پر ہر موسم میںدستیاب نہیں ہوتے لیکن جب اس کے فائدے آپ کو پتہ چلیںگےتو آپ شدو مد سے اس کی تلاش شرو ع کردیںگی۔ آپ فروٹ چاٹ میں جامن، اسٹربیری، شریفہ اور بادام وغیرہ ملا کر کھائیں۔ ان سب کے اند ر موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کی جِلد کو فری ریڈیکلزسے محفوظ رکھیں گے اور جِلدکو وقت سے پہلے ڈھلنے سے بچائیں گے۔ ساتھ ہیجامن میںموجود اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات، فائدہ مند منرلز جیسے کہ کیلشیم، وٹامن اے، فاسفورس، آئرن اور تھیامائن (thiamine)آپ کی تمام تر صحت کو بھرپور بناتے ہیں،جو آپ کے دمکتےچہرے سےبھی جھلکتی ہے۔

تخمِ بالنگا کی پُڈنگ

تخمِ بالنگا ناشتے میں کھانے سے نہ صرف آپ کے دن کو زبردست آغاز ملتاہے بلکہ اس کے اندر موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز آپ کی جِلد کو تروتازہ، ہائیڈریٹ اورستواں رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کو انفلیمیشن (جِلد میں جلن یاسوزش) کا مسئلہ یعنی ایکنی اور ایکزیما ہو، ان کے لیے یہ زبردست بوسٹر کا کام کرتاہے۔ اس کے علاوہ تخمِ بالنگا میں سلیکا بھی ہوتا ہے، جو مربوط ٹشوز یعنی عضلات کی بناوٹ میںکردار ادا کرتاہے، اسی لیے یہ آپ کے بالوں، جِلد اور ناخنوںکے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

انڈے

دنیا بھر میں ناشتے میںانڈوں کا استعمال بہت مرغوب سمجھا جاتا ہے اور ہرکوئی اسے طرحطرح کی ریسیپی سے بناکر لطف اُٹھاتا ہے لیکن اگر آپ انڈوں کا ناشتہ نہیں کرتیںتو آپ کو یہ فوراًشروع کردینا چاہئے۔ انڈوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے مختلف قسم کے ناشتے بن سکتے ہیںاورآپ بور نہیں ہوتیں۔ غذائیت کی بات کریںتو انڈے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں اور صبح کے وقت انڈوں سے حاصل ہونے والا پروٹین آپ کے دن بھر کے بلڈ شوگر لیول کو نارمل سطح پر برقرار رکھتا ہے اور یہ آپ کے ہارمونز پر منفی اثرنہیںڈالتا۔ یہ کولاجن پیدا کرنے کے عمل میںبھی تیزی لاتے ہیں، جو جِلد کو جواںرکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈے وٹامن ڈی کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔

ریڈ اسموتھیز

ریڈ اسموتھیز میںلال غذائیں جیسے کہ تربوز اورچقند ر شامل ہوتے ہیں۔ چقندر فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جس میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔ درج بالا طریقے کے مطابق نصف کپ اِسکمڈ ملک، نصف کپ گریک یوگرڈ، ایک کپ کٹا ہوا تربوز اور ایک سلائس چقند رملا کر انہیںبلینڈ کرلیں۔ چقندر کا ذائقہ چونکہ اکثر لوگوں کو اچھا نہیں لگتا، اسی لیے تربوز شامل کرنے سے چقند ر کا ذائقہ دب جاتاہے اور آپ کو ایک مزیدار اسموتھی نوش کرنے کو مل جاتی ہے۔ چقندر کے استعمال سے خون کے سرخ خلیوں میں اضافہ ہوتا ہے،خون پتلاہوتا ہے اور اس کے دورانیہ میں اعتدال آتا ہے،جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کنٹرول میں اور انسان صحت مند رہتا ہے۔