دیدہ زیب لِونگ روم اسٹوریج آئیڈیاز

August 11, 2019

لِونگ روم گھر کاوہ کمرہ ہے جہاںہم اپنا زیادہ تر وقت صرف کرتے ہیں اور اکثر اپنے قریبی دوستوں یا رشتہ داروںکو بھی اسی کمرے میں بٹھاتے ہیں۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا یہ کمرہ اضافی سامان کا بھی مسکن ہوتا ہے اور یہاںگھر کے دیگر حصوںکے مقابلے میںپھیلاوا بھی بہت ہوتا ہے۔ لِونگ روم کو کشادہ دکھانے کے لیے گھر کے افراد کے کام آنے والا یہ اضافی سامان اگر آپ بیسمینٹ یا گیراج میںرکھ دیں گے تو ضرورت پڑنے پر بار بار انھیں وہاںسے لانا پڑے گا۔ اس دقت اور پریشانی سے بچنے کے لیے کسی زبردست آئیڈیا پر عمل کرتے ہوئےکیوں نہ لِونگ روم میں ہی اسٹوریج کا ایسا انتظام کیا جائے، جو دیکھنے والوںکو بھی اچھا محسوس ہو۔ لِونگ روم اسٹوریج ضرورت کی چیزیں اپنے قریب رکھنے کا ایک زبردست آئیڈیا ہے لیکن یہ اس وقت تک بہترین ثابت نہیںہو سکتا جب تک اس میں تخلیقیت شامل نہ ہو، ورنہ آپ کا لِونگ روم کباڑ خانہ بن جائے گا۔ آپ کی آسانی اور مدد کیلئے ہم آپ کو کچھ آئیڈیاز پیش کر رہے ہیں۔

شیلف

آپ نے کتابیںرکھنی ہوں، بچوںکے کھلونے یاپھر سجاوٹی اشیا، لِونگ روم یا فیملی روم کیلئے شیلف بہترین آپش ہوتاہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کے بےشمار دلکش ڈیزائن بھی دستیاب ہیں۔ لیڈر (Ladder)یعنی سیڑھی نما شیلف بھی ایک عمدہ اندا زہے، ا س کے نچلے حصے میں درازیں ہوتی ہیں اور اوپر شیلفس بنی ہوتی ہیں۔ اگر فرش پر جگہ نہیں ہے تو آپ دیوار پر فلوٹنگ شیلف لگاسکتے ہیں۔ ہرقسم کی شیلف کارنگ آپ اپنے کمرے کی مناسبت سے منتخب کرسکتےہیں۔

کافی ٹیبل

آپ کو مارکیٹ میںایسے زبردست قسم کے کافی ٹیبلز مل سکتے ہیں، جن میںمنفرد اسٹوریج آپشنز موجود ہوں۔ آپ اپنی بساط اور لونگ روم کی گنجائش کے مطابق ایسے کسی کافی ٹیبل کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ کافی ٹیبل کی تہہ میںلگی درازیں اور الگ کیا جانے والا اوپری حصہ، کپ پرچ وغیرہ رکھنے کے کام آسکتا ہے۔ اگر مالی گنجائش زیادہ ہوتو آپ اس سے بھی زیادہ آپشنز والی کافی ٹیبل گھر کیلئے خرید سکتے ہیں۔

جدید صوفے

جدید صوفے (Ottomans)بیڈ روم میں بچھے بیڈ کی طرح ہی اچھی خاصی جگہ رکھتے ہیں، اس میں آپ کمبل یا تکیے بھی اسٹور کرسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ آپ اپنے لِونگ روم کی گنجائش کے مطابق دیدہ زیب رنگوں کے ساتھ ان صوفوں کو منتخب کرسکتے ہیں۔

سائڈ ٹیبل

صوفے کے ساتھ رکھی ایک چھوٹی سی سائڈٹیبل اکثر کافی ٹیبل کے ساتھ آتی ہے اور اس کے اندر بھی چیزیں اسٹور کرنےکی اچھی خاصی گنجائش موجود ہوتی ہے۔ یہ کمرے کا ایک اچھا تاثر پیش کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ بغیر کیبنٹ کے کھلے ٹیبل بھی منتخب کیے جاسکتےہیں، اس کے نیچے آپ کتابیںیا ضروری اشیا رکھ سکتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ میڈیا سینٹر

لِونگ روم میں انٹرٹینمنٹ میڈیا سینٹر اسٹوریج کا ایک وسیع آپشن مہیا کرتاہے۔ اس میںہر قسم کی اسٹوریج جیسے شیلف، درازیں اور کیبنٹس موجود ہوتے ہیںجن میں آپ گیمنگ کنسول، ڈی وی ڈیز اور دیگر اشیا رکھ سکتے ہیں۔ انٹرٹینمنٹ میڈیا سینٹر کا انتخاب بھی آپ اپنے کمرےکی مناسبت سے کرسکتے ہیں۔ ان میں سادہ ڈیزائن بھی آتے ہیں، جو صرف ٹی وی اسٹینڈ پر مشتمل ہوتے ہیں، تاہم ان میںاسٹوریج کی گنجائش کم ہوتی ہے۔

باسکٹ

ایک مناسب جگہ پر رکھی باسکٹ آپ کے کمرے کو اچھوتا اسٹائل دیتی ہے۔ ہم اکثر انہیں کمرے کے کونے یا آخری سرے پر رکھتے ہیں، لیکن اب لکڑی کی ایسی بینچ بھی آرہی ہیں جن کے اندر یا نیچے آپ باسکٹ رکھ سکتے ہیں اور ان میں اسٹور کی گئی اشیا کمرے کی لُک کو خراب نہیں ہونے دیتیں۔

ڈیوائڈر

عموماًہمارے گھروںمیںڈیوائڈر دیوار کے ساتھ لگے ہوتےہیںاور ان میں زیادہ تر ڈنرسیٹس ہی دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم اگر نیچے درازیں یا کیبنٹس موجود ہیںتوآپ ان میں کمبل وغیرہ بھی رکھ سکتے ہیں۔ اگرآپ چاہتے ہیں کہ ان کے اند ر موجود اشیا نظر نہ آئیں تو آپ شیشوں کے بغیر بند دروازوںوالا ڈیوائڈر بھی کمرے میںرکھ سکتے ہیں۔

میگزین ریک

اگر آپ میگزین اور اخبارات پڑھنے کے شوقین ہیںتو آپ کیلئے میگزین ریک ایک زبردست آپشن ہے۔ آج کل بڑے دلکش ڈیزائن والے میگزین ریکس بھی دستیاب ہیں، جو اسٹوریج کی سہولت کے ساتھ ساتھ آپ کے کمرے کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ میگزین اور اخبارات کو ادھر ادھر بکھرنے سے بچانے کے لیے سائڈ ٹیبل یا کافی ٹیبل کے نچلے حصے میںبھی رکھ سکتے ہیں۔