• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تباہ عمارتوں کا صرف 0.5 فیصد ملبا ہٹایا گیا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تباہ عمارتوں کا صرف 0.5 فیصد ملبا ہٹایا گیا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اگر اسی رفتار سے تباہ عمارتوں کا ملبہ ہٹایا گیا تو تقریبا 140 سال لگ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 80 فیصد سے زائد عمارتیں تباہ ہوئیں، غزہ میں اندازے کے مطابق تباہ شدہ ملبے کی وزن 68 ملین ٹن سے زائد ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ 11 اہرام مصر کے برابر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید