امریکا میں طیارہ حادثے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جھلس کا زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ امریکی ریاست پینسلوینیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی میں پیش آیا۔
لنکاسٹر کاؤنٹی پولیس حکام کا کہنا ہے جہاز میں سوار دونوں افراد غالباً اس کے پائلٹ ہیں اور یہ دونوں جائے حادثہ کے قریب جھلسی ہوئی حالت میں ملے ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو کامیابی سے ایئرلفٹ کر لیا گیا ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثے میں تباہ ہونے والا جہاز بیچ کرافٹ BE55 تھا۔
حکام نے مزید بتایا کہ یہ طیارہ پوپلارویل پرل کاؤنٹی ایئر پورٹ مسیسپی سے اڑا تھا اور اسٹینلی کاؤنٹی ایئرپورٹ شمالی کیرولینا جا رہا تھا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاز گرنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔