بیسمنٹ چھتوں کے دلکش انداز

August 15, 2019

دورِ جدید میں اب چھتیںسیدھی سادی یا صرف کنکریٹ کی نہیںہوتیںبلکہ زمانے کے رنگ میں رنگ کر مختلف اشکال و انداز کو اختیار کیا جارہا ہے۔ اگر بیسمنٹ کی چھت کی بات کریں تو ہمارے پاس دو آپشنز ہوتے ہیں، ڈرائی وال (Drywall) سیلنگ یا ڈراپڈ (Dropped) سیلنگ۔ بعد والاآپشن سستا اور نصب کرنے میں آسان ہوتاہے، اس کے لیے بہت زیادہ اوزاروںکی ضرورت پڑتی ہےجبکہ ڈرائی وال سیلنگ میںآپ کو ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈسٹریل اسٹائل بھی ٹرینڈ کا حصہ ہے اور اگر صرف پتھروں کی چھت بنوائی جائے تو وہ بھی عمدہ نظارہ پیش کرتی ہے۔ دراصل آپشنز تو بہت سارے ہیں مگر یہ آپ کے بجٹ پر منحصر ہے کہ اپنے گھر کی چھت کو کس طرح آراستہ کرنا ہے۔ چھت یا سیلنگ کے حوالے سے کچھ ٹرینڈز آپ کی خدمت میںپیش ہیں۔

اسٹریچ سیلنگ

اسٹریچ سیلنگ بنوانا تھوڑا مہنگا ہوتاہے لیکن جب ایک بار آپ اسے بنوالیتے ہیں تو دوسرے داد دیے بغیر نہیںرہتے۔ نچلی منزل یا بیسمنٹ کی چھت کیلے اس قسم کا اسٹائل بہت کارآمد ہوتا ہے کیونکہ بیسمنٹ میںرطوبت یا نمی زیادہ ہونے کے باوجود آپ کو اسٹریچ سیلنگ پریشان نہیںکرتی اور آپ پرسکون وقت گزارسکتے ہیں۔ اس قسم کی سیلنگ کی تنصیب کے لیے آپ کو فرنیچر بھی ادھر ادھر کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور نہ ہی کسی قسم کا بکھیڑا ہوتا ہے۔

معلق سیلنگ

بیسمنٹ کے علاوہ گھر کی دیگر منرلوںمیںبھی معلق چھت بنوانے کا رواج عا م ہے۔ اس کے لیے میٹل فریم کی ضرورت ہوتی ہے، جو شہتیروںکے سہارے چھت کا احاطہ کرتاہے۔ اس فریم میں آپ ٹائلز نصب کرتے ہیں جو دیدہ زیب لگتے ہیں، البتہ اس سے پہلے آپ کو فریم پر کچھ کام کروانا پڑتا ہے تاکہ ٹائلز اچھی طرحفٹ ہوجائیں۔ بہت سے لوگ اس اسٹائل کو اس لئے بھی پسند کرتے ہیں کہ اسے بآسانی ہٹاکر نیا نصب کیا جاسکتاہے۔ اگر آپ اپنے گھر کی چھت کو شاندار بنانا چاہتے ہیںتومعلق چھت بہترین آپشن ہے۔ اس میں فریم سے لے کر ٹائلز تک آپ مختلف انداز اور رنگ منتخب کرسکتے ہیں۔ یہ اسٹریچ سیلنگ کے مقابلے میںکفایتی ہوتی ہے۔

ایکوسٹک سیلنگ ٹائلز

بیسمنٹ سیلنگ کاسب سے بڑا مسئلہ اس میں پیدا ہونے وا لا شور ہوتاہے کیونکہ بیسمنٹ کے اوپر والی منزل پر جب لوگ اُچھل کود کرتے یا وزن دے کر چلتے ہیںتو نیچے بہت آواز پیدا ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنے بیسمنٹ کو گیسٹ روم کے طور پر بنانا چاہتے ہیں یا یہاں کچھ وقت سکون سے گزارنا چاہتے ہیں تو ایسے میںآپ کو پریشانی کا سامنا ہوگا۔ اس کیلئے آپ کو ایکوسٹک (Acoustic) سیلنگ ٹائلز لگانے کی ضرور ت ہوگی۔ ایکوسٹک سیلنگ ٹائلز آواز کو کم کرنے کیلئے ڈیزائن کیےگئے ہیں۔ بیسمنٹ کے اوپرموجود کمرے کے فرش پر اور سیڑھیوںپر چڑھنے اور اترنے کی وجہ سے پیدا ہونے والا شور کم یا بالکل ختم ہو جاتا ہے۔ اس قسم کی بیسمنٹ اور سیلنگ تخلیقی لوگوں کیلئے بہترین ہوتی ہے، خاص طور موسیقاروں کے لیے کیونکہ انہیں سائونڈ پروف ماحول درکا رہوتا ہے۔

ڈیکوریٹیو سیلنگ ٹائلز

سیلنگ ٹائلز کی خصوصیت یہ ہے کہ آپ اس کو اپنی مرضی سے ڈیکوریٹ بھی کرسکتے ہیں۔ چھت پر کچھ ڈیکوریٹیو (Decorative) سیلنگ ٹائلز لگانے سے کمرہ منفرد کھائی دینے لگتاہے۔ مختلف ڈیزائن والے ٹائلز لگانا زیادہ مشکل نہیںلیکن تھوڑا مہنگا ہوسکتا ہے۔ ا س کا مطلب ہے، آپ جتنا زیادہ ڈیکوریٹیو سیلنگ ٹائلزپر خرچ کریں گے، اتنی ہی زیادہ سجاوٹ بیسمنٹ کی چھت پر نظر آئے گی۔

ڈرائی وال سیلنگ

اگر آپ اپنے بجٹ کے مطابق بیسمنٹ کی چھت بنانا چاہ رہے ہیںتو ڈرائی وال (Drywall)ایک عمدہ انتخاب ہوسکتا ہے۔ یہ آپ کی جیب پر زیادہ بوجھ بھی نہیںڈالے گا اوربآسانی لگ بھی جائےگا۔ لٹکے ہوئے ڈرائی وال کا بہرحال ایک پروسیس ہوتا ہے، جس میںکچھ وقت بھی لگتاہے لیکن جب یہ اسٹائل سامنے آتاہے تو قابل قدر ہوتاہے۔ اگر آپ سیلنگ کو قدرتی رنگ دینا چاہتے ہیں تو ڈرائی وال کا انتخاب کریں، آپ کا بیسمنٹ بھی آپ کو گھر کے دوسرے کمروں کی طرح ہی نظر آئے گا۔ چھت کی اس خاصیت کی وجہ سے آپ بیسمنٹ کو گیسٹ روم بھی بنا سکتے ہیں۔

ووڈن پلانک سیلنگ

لکڑی کے شہتیروں یا گارڈر سے بنی چھت بھی ایک بہتر آپشن ہے اور بیسمنٹ کی چھت کے لیےیہ بہت زبردست دکھائی دیتی ہے۔ اگر بیسمنٹ کی چھت میںبیم سپورٹ موجود ہےتو پھر اس قسم کا آپشن آپ کو ضرور اپنانا چاہئے۔ بس آپ کو چھت کے حساب سے مناسب سائز کے لکڑی کے تختے درکار ہوں گے یا ضرورت کے مطابق آپ ان تختوںکو کٹواسکتے ہیں، یوںقدرے آسانی سے آپ کی ووڈن پلانک (Wooden Plank) سیلنگ تیار ہوجاتی ہے۔