باربی کیو ٹونائٹ

August 21, 2019

قربانی کے گوشت سے بنائیں مزیدار
گولا کباب، مٹن چاپس، بہاری کباب اور بیف تکہ بوٹی

عید الاضحی کے بعد ہر گھر میں دعوتوں کا سلسلہ کئی ہفتوں تک جاری رہتا ہے اور خاتون خانہ یہی سوچ کر پریشان ہوتی رہتی ہیں کہ دعوت میں کیا پکائیں ۔اس ہفتے ہم آپ کو گوشت کے مختلف پکوان کی تراکیب بتا رہے ہیں۔انہیں بنا کر اپنی دعوت کا مزہ دوبالاکریں ۔

گولا کباب

اجزاء:قیمہ آدھا کلو، کچاپپیتا ایک کھانے کا چمچہ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ،لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ،نمک حسبِ ضرورت،گرم مسالہ پساہوا ایک چائے کا چمچہ،ہری مرچ تین عدد (پسی ہوئی)ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے،پیاز ایک عدد (پسی ہوئی)،گھی دو کھانے کے چمچے، جائفل ،جاوتری چوتھائی چائے کا چمچہ،پسی ہوئی سبزالائچی چوتھائی چائے کا چمچہ

Your browser doesnt support HTML5 video.

ترکیب : چوپر میں قیمہ، کچا پپیتا، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، نمک، گرم مسالہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا، پیاز، گھی، جائفل، جاوتری اور سبز الائچی ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں۔اب قیمے کو ایک گھنٹے فریج میں رکھ دیں۔پھر اسے سیخوں پرلگاکر باربی کیو کریں۔

ریشمی کباب

اجزاء:قیمہ ایک کلو ،کشمیری مرچ ایک چائے کا چمچہ ،ہرا دھنیا ایک گٹھی (باریک کاٹ لیں )،ہری مرچ تین عدد ،پیا زدو عدد (پسی ہوئی )،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ ،کچا پپیتا دو کھانے کے چمچے،انڈے دو عدد ،ڈبل روٹی دوعدد ،نمک حسبِ ضرورت

Your browser doesnt support HTML5 video.

ترکیب: قیمہ میں مرچ ،ہرا دھنیا ،پیاز ،ادرک ،لہسن ، کالی مرچ، پپیتا، انڈے نمک ڈال کر کباب بنالیں، پھر اس کو آئل میں فرائی کر لیں۔ آخر میں کوئلہ گرم کرکے ڈبل روٹی کے پیس پر رکھیں اور اس پر آئل ڈالیں پھر ایک منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ پیش کرنے سے قبل کوئلہ ہٹالیں اور ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر پیش کریں۔

بیف تکہ بوٹی

اجزاء: گائے کا گوشت آدھا کلو، کچا پپیتا (پسا ہوا) دو چائے کے چمچے، ادرک،لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچہ،نمک حسبِ ضرورت، دہی دو کھانے کے چمچے، لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ، ہری مرچ ایک چائے کا چمچہ (کٹی ہوئی)

Your browser doesnt support HTML5 video.

ترکیب: ایک پیالے میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح یک جا کرلیں۔اب گوشت کو پانچ سے چھ گھنٹوں کے لیے میرینیٹ کرلیں ، پھر اس کو سیخوں پر لگا ئیں۔کوئلوں پر باربی کیو کریں یاہلکی آنچ پر گرل کرلیں۔پودینے کی چٹنی، چاولوں یا سلاد کے ساتھ گرم گرم تکہ بوٹی پیش کریں۔

باربی کیو مٹن چاپس

اجزاء: مٹن چاپس ایک کلو، تیل ایک کپ، دہی ایک کپ، لیموں کا رس تین سے چار کھانے کے چمچے، کچاپپیتا (پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ضرورت، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے، پسا ہوا گرم مسالہ ایک کھانے کا چمچہ، کوئلہ ایک عدد

Your browser doesnt support HTML5 video.


ترکیب: تیل، دہی، لیموں کا رس، پپیتے کا پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، کُٹی لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور گرم مسالے کو چاپس پر اچھی طرح لگا کر رات بھرفریج میں رکھ دیں۔صبح ان چاپس کو اسٹیم کر لیں۔آخر میں کوئلے کی دھوانی دیں یا پھر گرل پین پر گرل کر لیں۔ تیار ہونے پر میش آلو کے ساتھ پیش کریں۔

بیف بہاری باربی کیو

اجزاء: بیف آدھا کلو(پتلے پارچے)، دہی ایک پاؤ، پیاز ایک عدد درمیانی تلی ہوئی، لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کےچمچے، بھنا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ، لال مرچ حسب ذائقہ، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چائے کا چمچہ، ہلدی آدھا چائےکا چمچہ، بیسن چار کھانے کے چمچے (بھون لیں)، مسٹرڈ آئل چار کھانے کے چمچے، نمک حسب ذائقہ

Your browser doesnt support HTML5 video.

سجاوٹ کے لیے: سلاد کے پتے، کھیرا اور ٹماٹر دو سے تین عدد

ترکیب:ایک پیالے میں گوشت کے پارچے اورتمام مسالے ڈا ل کریک جا کر لیں۔اور تین سے چار گھنٹے رکھ دیں۔اب ان پارچوں کو سیخوں پر لگا کر گرم کوئلوں پر سینک لیں۔اگر آپ چاہیں تو اس کو بیک یا فرائی بھی کر سکتی ہیں۔سلاد کے پتے، ٹماٹر اور کھیرا کاٹ کرسجا دیں۔