Advertisement

چھٹی کا دن

August 23, 2019
 

ضیا اللہ محسن

احسن، سدرہ اور عمار

پڑھنے میں ہیں سب ہُشیار

صبح صبح ہو کے تیار

سُستی کو کر کے انکار

روز اسکول کو جاتے ہیں

مستقبل کے ہیں معمار

وقت یہ سارا کام کریں

سب کرتے ہیں ان سے پیار

لگن ہے آگے بڑھنے کی

چاہیے رستہ ہو دشوار

پڑھنا، لکھنا اچھا کام

پڑھنے سے پھر کیوں انکار

کبھی کبھی وہ پڑھتے ہیں

دادا ابو کا اخبار

اپنی ہر اک خواہش کا

کھل کے کرتے ہیں اظہار

پورا ہفتہ پڑھنے سے

ہوجاتے ہیں وہ بے راز

لیکن خوش ہوجاتے ہیں

جب بھی آتا ہے اتوار

خوب دکھائی دیتے ہیں

خوشیوں سے چہرے سرشار

کیونکہ چھٹی کے دن سے

بچوں کو ہوتا ہے پیار

کِھل اُٹھتے ہیں بچے سب

جب بھی آتا ہے اتوار


مکمل خبر پڑھیں