• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ نے پانڈا بانڈز کو پائیدار مالیاتی ذرائع کی جانب اہم پیشرفت قرار دیدیا

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نےپانڈا بانڈ کو متنوع اور پائیدار مالیاتی ذرائع کی جانب اہم پیشرفت قرار دیدیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی پانڈا بانڈ کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان کےسسٹین ایبل پانڈا بانڈ کو عالمی اعزاز مل گیا، اس کی عالمی پذیرائی ملک کے اعزاز ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پانڈا بانڈ پاکستان کی نئے عالمی سرمائے تک رسائی کا اہم سنگِ میل ہے، اس سے پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پانڈا بانڈ متنوع اور پائیدار مالیاتی ذرائع کی جانب اہم پیشرفت ہے، پاکستان نئےعالمی مالیاتی بازاروں تک رسائی بڑھا رہا ہے۔ 

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کےلیے مارکیٹ بیسڈ فنانسنگ کی جانب پیش قدمی کررہا ہے، پانڈا بانڈ پاکستان کی مالیاتی ساکھ مزید مضبوط بنانے میں اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار اقتصادی ترقی کےلیےنئے مالیاتی مواقع پیدا کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید