غیر شرعی شکلوں والی مصنوعات…!

August 30, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ یہ جو بسکٹ وغیرہ جانوروں کی شکل میں بنائے جاتے ہیں یا بچوں کی اشیاء پر کھلاڑیوں کی تصویریں ہوتی ہیں ،کیایہ درست ہے؟

جواب:۔پہلے بچوں کے لیے چاکلیٹ اورٹافیوں کے پیکٹوں میں کھلاڑیوں اوراداکاروں کی تصویریں رکھی جاتی تھیں اوراب پیکٹوں پر تصویریں پرنٹ ہوتی ہیں ،جس سے بچوں کے ذہن پر یہ نفسیاتی اثر پڑتا ہے کہ یہی قابل عظمت اورلائق تقلیدلوگ ہیں۔بچوں کی یا کوئی بھی کھانے پینے کی چیز کتے، بلی ،شیر،صلیب یا بت وغیرہ کی شکل پر بنانا درست نہیں ہے۔ صلیب توغیر قوموں کا شعار ہے اورجان دار کی تصویربنانا بھی جائز نہیں اورحرام جانوروں کی تصویریں تو اوربھی بری ہیں ۔ کھانے پینے کی اشیاء اگرحرام جانوروں کی صورت پر بنائی جائیں تو اس میں جان دار کی تصویر سازی کے علاوہ یہ قباحت بھی ہے کہ حلال وحرام کا تصور ذہن سے محو ہوتا ہے اور برائی کی غیر ضروری تشہیر بھی ہوتی ہے۔