Advertisement

خیرپورناتھن شاہ،15بچے گیسٹرو میں مبتلا،سول اسپتال میں داخل

September 03, 2019
 

خیرپورناتھن شااہ(نامہ نگار) خیرپورناتھن شاہ سمیت ضلع بھر میں بارش کے بعد گرمی اور حبس میں اضافہ ہوجانے سے بچوں میں گیسٹرو کی بیماری پھیل جانے سے ضلعی سول اسپتال میں پندرہ سے زائد بچوں کو داخل کردیا گیاہے،ان میں منصور ولد اصغر ببر،اربیلا بنت سرور لاشاری،عبدالواحد ولد عبدالمجید سیال،نور ھرا بنت پنھل ڈیپر،آسیہ بنت محبت علی جونیجو، عائشہ بنت نواب لوند اور دیگر شامل ہیں۔ جبکہ بچوں کے وارڈ میں بستروں ادویات اور دیگر سہولیات کی کمی کی وجہ سے ورثاء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کاچھو علائقہ کے گاؤں حاجی خان،گاؤں دو آبو، موندر ناکہ،کریم آباد کالونی، الھ آباد کالونی،مخدوم بلاول اور دیگر مقامات پر بچے گیسٹرو کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد ورثاء کی جانب سے بچوں کو علاج کیلیئے سول اسپتال میں داخل کرایا جارہا ہے۔ جبکہ اسپتال میں موجود عملہ کے مبینہ غلط ر ویہ کی وجہ سے گاؤں دوآبو کا رھنے والا مزدور نواب اپنی بچی عائشہ کو علاج کیلیئے نجی اسپتال لے گیا۔


مکمل خبر پڑھیں