فلمی دنیا کے روبوٹ نے حقیقت کا روپ دھار لیا

September 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلمی دُنیا کے روبوٹ نے حقیقی روپ دھار لیا

جاپان میں 27 فٹ 9 انچ اونچا روبوٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

جاپانی کمپنی نے دیوہیکل انسانی روبوٹ تیار کرلیا ہے جس کے سر پر بیٹھ کر اسے باآسانی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

جاپان کے ماہرین نے یہ روبوٹ سائنس فِکشن سیریز میں دکھائی دیتے روبوٹس سے متاثر ہوکر تیار کیا ہے جس کا وزن 7.3 ٹن ہے جبکہ روبوٹ کا قد 27 فٹ 9 انچ ہے۔

کمپنی کے انجینئر مساکی ناگومو (Masaaki Nagumo) کا کہنا ہے کہ وہ سائنس فِکشن سیریز کے روبوٹ جیسا روبوٹ بنانا چاہتے تھے اور بلاآخر چھ سال کی محنت کے بعد اس مقصد میں نہ صرف کامیاب ہوگئے ہیں بلکہ اِن کے اِس کارنامے کو گنیز بُک میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔