Advertisement

چین میں بیویوں کو اُٹھا کر دوڑنے کا دلچسپ مقابلہ

September 07, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین میں بیویوں کو اُٹھا کر دوڑنے کا دلچسپ مقابلہ

چین میں بیویوں کو اُٹھا کر دوڑنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شوہر حضرات نے اپنی بیگمات کو کندھوں پر اُٹھا کر خوب دوڑ لگائی۔

چین کے صوبے شانزی Shaanxi کے شہر یولی Yuli میں منعقد ہونے والی اس دل چسپ ریس میں درجنوں جوڑوں نے حصہ لیا اور کسی لڑائی جھگڑے کے بغیر شوہروں نے اپنی بیویوں کو کندھوں پر اُٹھائے طویل راستے پر دوڑ لگائی۔

مقابلے میں شرکاء کو اپنے کندھے پر بیگمات کو اُٹھا کر مقررہ فاصلہ بھی تیزی سے طے کرنا تھا۔

منفرد نوعیت کے اس دلچسپ مقابلے میں جہاں کچھ شوہر اپنی اہلیہ کو اُٹھا کر دوڑنےمیں ناکام رہے اور گرتے پڑتے نظر آئے، وہیں کچھ نے کامیابی سے راستہ طے کرلیا جبکہ اس ریس کو دیکھنے والوں نے خوب انجوائے کیا۔


مکمل خبر پڑھیں