مراکش، سیلابی ریلے میں بس الٹ گئی،17 افراد ہلاک

دنیا بھر سے
September 10, 2019

رباط(اے ایف پی)مراکش میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں مسافر بس الٹنے سے کم از کم 17افراد ہلاک، 29 زخمی ہوگئے۔مراکشی حکام نے بتایا کہ اتوار کے روزمراکش کے جنوب مشرق میں حادثہ پیش آیا، جب بس اراچیڈیا شہر کے قریب ایک وادی میں پل پرسے گزرنے کے دوران بارشوں کے باعث بہتے ہوئے پانی میں پھسل کر الٹ گئی۔ 29 مسافرزخمی ہوئے جن کی حالت ہسپتال میں خطرے سے باہر ہے۔