Advertisement

جلوس روٹس پر صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی:ڈپٹی کمشنر

September 10, 2019
 

املتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ ماتمی جلوس روٹس پر صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ،خود ماتمی جلوسوں کے روٹس کی آج نگرانی کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ حیدر ی کمیٹی النگ دہلی گیٹ کے دورے کے دوران ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب شفقت حسنین بھٹہ سے ملاقات میں کیا ،اس موقع پر تحفظ عزاداری کے مرکزی سیکرٹری جنرل طالب حسین پرواز بھی موجود تھے، شیعہ میانی،سوتری وٹ ، قصبہ مڑل کے لائسنسدار روں نے انہیں ماتمی جلوس روٹس پر مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے شعیہ میانی میں ماتمی جلوس روٹ پر فوری طور پر چونے کے چھڑکاؤ اور ریت ڈالنے سمیت ودیگر مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے ،انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس داران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ یقینا تعاون کر رہے ہیں ۔


مکمل خبر پڑھیں