Advertisement

واقعہ کربلا عدل و انصاف کی حکمرانی کے قیام کی جنگ تھی،راجہ ناصرعباس

September 10, 2019
 

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)تاریخ بشریت میں عدل و انصاف، امن و آشتی اور انسانی اقدار کو زندہ کرنے کے لئے، بہت سی تحریکوں نے جنم لیالیکن کچھ تحریکیں ایسی ہیں جو زمان و مکان کی قید و بند کو توڑ کر ہمیشہ کے لئے امر ہوگئیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے پیغام عاشورہ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان جاویداں تحریکیوں میں سے ایک منفردتحریک واقعہ کربلا ہے۔اس عظیم واقعے کے مثبت اور دور رس اثرات نہ صرف یہ کہ امت مسلمہ پر مرتب ہوئے، بلکہ اس تحریک نے ہر دین و مذہب، ہر رنگ و نسل، اور ہر قوم و قبیلے کے افراد کو متاثر کر دیا، 61ھ کے عاشورہ کی جنگ تمام انسانیت کی خاطر ظلم و ستم کے خلاف اور انسانی معاشرے میں عدل و انصاف کی حکمرانی کے قیام کے لئے جنگ تھی۔


مکمل خبر پڑھیں