Advertisement

اوتھل : دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو زخمی

September 10, 2019
 

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) اوتھل میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق اوتھل کے علاقے آہورہ میں گزشتہ روز دو گروپ میں تصادم ہوا فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص رحمت اللہ جاں بحق جبکہ دو افراد خالق اور منیر احمد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس ٗ لیویز اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تصادم کو بڑھنے سے روک کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔


مکمل خبر پڑھیں