دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سامنے ہزاروں ڈرونز نے پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی شبیہ بنادی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں مائیکل جیکسن کے مشہور گانوں کی دھنوں پر شاندار لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔
رنگ برنگی روشنیوں اور جدید ٹیکنالوجی سے سجے اس منفرد نظارے نے حاضرین کو حیران کر دیا۔
اس لائٹ شو کا مقصد گلوکار مائیکل جیکسن کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔