شیرانی:ڈپٹی اٹارنی جنرل کی گاڑی کو حادثہ،ساتھیوں سمیت محفوظ

کوئٹہ
September 10, 2019

کوئٹہ(آن لائن) ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان سید اقبال شاہ کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی تاہم سید اقبال شاہ ساتھیوں سمیت محفوظ رہے۔ جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیرانی کے مقام پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سید اقبال شاہ کی گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی۔ تاہم وہ ساتھیوں سمیت محفوظ رہے۔ زخمی موٹر سائیکل سوار کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔