Advertisement

قوی خان نے امان اللہ کی اسپتال میں عیادت کی

September 11, 2019
 

معروف اداکار قوی خان سمیت شوبز کی دیگر شخصیات نے معروف کامیڈین امان اللہ کی لاہور کے نجی اسپتال میں عیادت کی۔

امان اللہ جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور جوہر ٹاؤن لاہور کے ایک نجی اسپتال میں 10 روز سے زیر علاج ہیں جہاں ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق امان اللہ کو چند روز قبل ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا تاہم اب ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

گزشتہ روز اداکار قوی خان نے اداکار سہیل احمد کے ہمراہ اسپتال میں امان اللہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، جبکہ فلم اسٹار غلام محی الدین بھی اسپتال پہنچے اور امان اللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


مکمل خبر پڑھیں