زبردست حافظہ، جاپان میں صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر یاد کرکے چوری کرنے والا دکاندار گرفتار

September 12, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹوکیو میں پولیس نے ایک ایسے دکاندار کو گرفتار کر لیا ہے جس کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس کی قوت حافظہ بہت ہی شاندار ہے۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ 34؍ برس کے یوسوکے تانیگوچی ایک دکان میں کیشیئر ہیں، انہوں نے 1300؍ صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبرز یاد کرکے مختلف اوقات میں انہیں استعمال کرکے چوری کی۔ مارچ میں یوسوکے نے 2600؍ ڈالرز (تقریباً چار لاکھ پاکستانی روپے) کے ہینڈ بیگز خریدے جس کے بعد ان پر شک ہوا۔