تتلی ہوں میں تتلی

September 21, 2019

ثروت یعقوب

بچو! آپ نے تتلی تو دیکھی ہوگی کتنی پیاری مختلف رنگوں والی۔ یہ قدرت کی خوبصورت ترین تخلیقات میں سے ایک ہے ۔انسان شروع ہی سے اس دلکش جاندار سے محبت کرتا آیا ہے ۔مصر کے ہزاروں سال قدیم غاروں کی دیواروں پر بھی تتلیوں کی تصاویر بنائی گئی ہیں ۔

تتلیوں کے پر اصل میں شفاف ہوتے ہیں ان کے پروں پر موجود دیدہ زیب رنگ دراصل ایک دوسرے پر بنے ہوئے سکیل ہیں۔

جو سورج کی روشنی منعکس ہونے پر رنگین دکھائی دیتے ہیں ۔تتلیوں کے خوبصورت رنگ انہیں دشمن سے بچانے سے بھی مدد دیتے ہیں ۔کیونکہ پھولوں پر بیٹھی ہوئی رنگ برنگی تتلیاں پرندوں کو مشکل سے دکھائی دیتی ہیں۔

دوستوں !سائنس دان اب تک تتلیوں کی 28,000 اقسام دریافت کر چکے ہیں۔ویسے تو تتلیاں دنیا کے ہر خطے میں موجود ہیں لیکن جنوبی امریکہ میں یہ دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ تعداد میں پائی جاتی ہیں ۔صرف کاٹنکادیکا میں ان کی 1300سے زائد اقسام موجود ہیں۔تتلی کی چھ ٹانگیں ہوتی ہیں، ان ٹانگوں کے سروں سے وہ کسی بھی چیز کے ذائقے کو محسوس کر سکتی ہے ۔انڈے دینے سے پہلے وہ پودے کے پتوں کو چکھتی ہیں ،تاکہ انڈوں سے نکلنے والے بچے ان پتوں کو شوق سے کھاسکیں۔تتلیاں اپنے انڈے پتوں کی نچلی سمت دیتی ہیں ۔انڈے سائز میں بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ ان سے لاروابنتا ہے۔لاروابالکل سنڈی کی طرح دکھائی دیتا ہے ۔

لارواجلد ہی کوکون(Cocoon) پیوپا(Pupa) میں بدل جاتا ہے۔دنیا میں پائی جانے والی چھوٹی سے چھوٹی تتلی1/8انچ ،جبکہ بڑی سے بڑی تتلی12انچ تک ہو سکتی ہے ۔ایک عام تتلی کا وزن صرف دوگلاب کی پتیوں کے برابر ہوتا ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تتلیاں زیادہ تر سرخ ،سبز اور پیلا رنگ دیکھ سکتی ہیں ۔

سب سے تیز اڑنے والی تتلی کی رفتار 12میل فی گھنٹہ ہے ۔مونارک (Monarach)تتلیاں اپنے سالانہ سفر میں تقریباً 2000میل کا سفر طے کرتی ہیں۔اگر تتلیاں کے جسم کا درجہ حرارت 86ڈگری سے نیچے ہوتو وہ اڑنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتی ہیں ۔کچھ تتلیاں محض چند ہفتے

جبکہ تتلیوں کی بعض اقسام ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ تک زندہ رہتی ہیں۔