فیئر ہیون کمیونٹی سینٹر کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

September 30, 2019

سفیر پاکستان اسد مجید کو اپنی کتاب پیش کرتے ہوئے

رپورٹ... ابوبلال... ورجینیا

ورجینیا کے معروف اسکالر ، شاعر ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے فیئر ہیون کمیونٹی سینٹر ،الیگزینڈر یا (ورجینیا) میں گزشتہ دنوںایک محفل کا اہتمام کیا، جس میں ہر مکتب فکر کے افراد نے شرکت کی -حلقہء فکروفن ریاض کے صدر ڈاکٹر ریاض چوہدری کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا - جس میں نور محمد جرال نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا -

دیگر کئی شعرا نے کربلا میں امام حسین ؓکی شہادت اور کشمیر کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا ۔ ڈاکٹر محمد ریاض نے کشمیر کے موجودہ حالات پراپنے خیالات اور آزاد نظم پیش کی جسے حاضرین محفل نے خوب سراہا- ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری ان دنوں ورجینیا کے دورے پہ ہیں - امریکا کی پاکستانی کمیونٹی مسئلہ کشمیر اور ملکی حالات کے پیش نظر بہت مصروف عمل ہے اور ملکی مفاد کے لئے امریکا میں PAK PAC پاکستان پولیٹیکل ایکشن کمیٹی قائم کر رکھی ہے جس کے صدر ڈاکٹر جلیل احمد ہیں اور اس میں امریکا کے مختلف ریاستوں سے نمائندے منتخب کیے گئے ہیں ۔

ڈاکٹر ریاض ورجینیا میں ادبی نششت سے خطاب کررہے ہیں

ان کی کا رکردگی کے پیش نظر ڈاکٹر محمد ریاض نے اس کمیٹی میں شمولیت اختیار کی - گذشتہ دنوں کشمیر میں 80لاکھ افراد کے لاک ڈاؤن اور ان پر ہونے والے ظلم و ستم کو اجاگر کرنے کے لئے امریکا کے سینیٹرز اور کانگریس مین سے ملاقات کر کے انہیں صحیح صورت حال سے آگاہ کرنے کے لئے پروگرام بنایا گیا ۔

ممبران کو کئی گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ کو پانچ کانگریس مینز کو ملنے کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ گروپ ورجینیا کو ڈاکٹر عمر فاروق کی سر براہی میں سنیٹر رچرڈا سٹورٹ ، سوزن وائلڈ ، کانگریس مین میری گے سکینلن ، برائن فزپیٹرک ، عمر فجاردو اور جان لیوس سے ملاقات کا ٹاسک ملا -

جو سب نے احسن طریقے سے ادا کیاگیا - اور ان کانگریس مینز کو مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن اور بھارتی فوج کے نو جوانوں، عورتوں اور بچوں پر ظلم و ستم کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے ان کا پوری دنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے، عزیزو اقارب جو امریکایا دوسرے ملکوں میں مقیم ہیں ان کی خیریت سے بے خبر، خوراک کی قلت ، مریضوں کو صحت کی سہولیات ، غرضیکہ مزدور اپنے کاموں پر جانے سے مجبور ہیں جس پر سب نے افسوس کا اظہار کیا اور اس سلسلہ میں اپناکردار ادا کرنے کا وعدہ کیا ۔

آخر میں ان ممبران کے اعزاز میں اور پاکستانی وومن پالیمنٹرین کے وفد کے اعزاز میں سفیر پاکستان اسد مجید خان نے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن میں ڈنر کا اہتمام کیا اور PAK PAC کی کارکردگی کوسراہا اور کہا کہ آپ سب پاکستان کے سفیر ہیں اور اسی طرح ملک کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں ۔اس موقعے پر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے اسد مجید سے خصوصی ملاقات کی ۔ آخر میں ڈاکٹر ریاض نے اپنی کتاب ’’خوشبو کے جھونکے ‘‘ سفیر پاکستان کو پیش کی ۔