Advertisement

کراچی: زائدالمیعاد مکھن کا استعمال، پاپ کارن فیکٹری سِیل

October 04, 2019
 

کراچی میں پاپ کارن بنانے والی فیکٹری میں زائد المیعاد مکھن کا استعمال پکڑا گیا، سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کورنگی میں واقع پاپ کارن فیکٹری کو بند کرتے ہوئے دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

فیکٹری میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال اور نکاسِ آب کا نظام بھی نامناسب تھا۔

انسپکشن کے دوران ٹیم نے پاپ کارن کو اپنی نگرانی میں تیار کروایا جس سے خراب آئل کی بو آرہی تھی۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ پاپ کورن کے پیکٹ پر حلال کا لوگو موجود تھا لیکن فیکٹری کے پاس حلال سرٹیفکیٹ نہیں تھا۔


مکمل خبر پڑھیں