Advertisement

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

October 09, 2019
 

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ انہیں ایئرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز اور پارکنگ میں سیکورٹی اور پولیس فورس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق سری لنکن کوچ کو سیف سٹیز سنٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا۔ انہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلق بھی بتایا گیا۔

سری لنکن کوچ نے شہر بھرمیں کیمروں کی مانیٹرنگ دیکھ کر سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ، دورے کے اختتام پر سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سےسری لنکن کوچ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔


مکمل خبر پڑھیں