Advertisement

حکومت اپوزیشن کو دبانے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے:زرداری رہائی کمیٹی

October 10, 2019
 

ملتان(سٹاف رپورٹر)آصف زرداری رہائی کمیٹی پنجاب کے صدر سردار آصف فرید کلیانی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن اور میڈیا کی آواز دبانے کیلئے تمام غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے احتجاج کو روکنے کیلئے پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جما عتوں کے قا ئدین کو جیلوں میں ڈالا ہو ا ہے، زرداری رہائی کمیٹی ملتا ن ڈویژ ن کے ترجمان عرفان شاہ کی رہا ئش گا ہ پر پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زداری اور فریال تا لپور کو علا ج کی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا ،انہوں نے اعلا ن کیا ہے کہ 12اکتوبر کو آصف علی زرداری رہا ئی کمیٹی پنجا ب کا اجلا س لا ہور میں ہو گا جس میں آئندہ لا ئحہ عمل طے کیا جا ئے گا، انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ آصف علی زردای ،فریا ل تا لپور آغا سراج درانی ، سید خورشید شا ہ سمیت گر فتا ر رہنما ئوں کو فوری رہا کیا جا ئے اور سید یو سف رضا گیلا نی راجہ پر ویز اشر ف پرقا ئم جھوٹے مقدمات ختم کئے جا ئیں، اس موقع پر نذیر کا ٹھیا جنرل سیکرٹری ملتان ڈویژ ن مہر امجد سعید سومرہ، حا جی فرحان جٹ ، رانا یو نس اور سید عرفان شا ہ مو جو د تھے ۔


مکمل خبر پڑھیں