Advertisement

سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

October 10, 2019
 

مسلم لیگ نون نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔

قرار داد مسلم لیگ نون کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کے وائٹ واش پر گہرے افسوس اور غصے کا اظہار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مصباح ٹیم کے کلین سوئپ پر حیران

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم 8 ویں نمبر کی ٹیم سے سیریز ہار گئی، اس شکست سے پاکستانی قوم میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

ظہیر اقبال نے اپنی قرار داد میں چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ وہ سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی میں وائٹ واش شکست کی تحقیقات کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شکست کے بعد سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے مزید اہل نہیں رہے لہٰذا انہیں کپتانی سے فوری ہٹایا جائے۔


مکمل خبر پڑھیں