بھارتی مظالم کا منہ توڑجواب دینے کے لئے تیارہیں،مقررین

October 13, 2019

حیدرآباد(بیورورپورٹ)میونسپل کارپوریشن لطیف آباد، کشمیر کمیٹی اور سنی علماءکونسل کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے، شرکاء بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دو ماہ سے کرفیو نافذ کیا ہوا ہے اور ہم مظلوم کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کامنہ توڑجواب دینےکےلئے تیارہیں ۔