27 اکتوبر کو آزادی مارچ ہرحال میں ہوگا ‘ مولانا تاج محمد

October 13, 2019
 

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علماءاسلام سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مولانا تاج محمد ناہیوں نے کہاہے کہ 27 اکتوبر کو آزادی مارچ ہرحال میں ہوگا ‘چاروں صوبوں سے قافلے نکلیں گے‘ 31اکتوبر کو انشاءاللہ ہم اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اگرگورنمنٹ نے کوئی رکاوٹ ڈالی تو اس کے بعد جو کچھ ہوگا اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ‘ عوام اس حکومت کو کسی صورت برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں‘عوام‘وکلا اور ڈاکٹر طبقہ وہ سب ہمارے ساتھ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آزادی مارچ میں مدارس کے طلباءنہیں ہوں گے بلکہ جمعیت علماءاسلام کے کارکن اور پاکستان کے مظلوم عوام ہمارے ساتھ ہوگی۔