ڈی جی رینجرز کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

October 13, 2019

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے رات گئے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کیوں غیر منظم ہے؟

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز نے امن وامان بالخصوص اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس دوران علاقہ سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز نے ڈی جی رینجرز کو امن و امان کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

ڈی جی رینجرز نے شہریوں سے بھی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں رینجرز کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے امن و امان بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔