کراچی کے ڈیری فارمرز ایک بار پھر دودھ مہنگا کرنے پر تُل گئے، کمشنر کراچی کی منظوری کے بغیر ہی دودھ مافیا نے دودھ مہنگا کرنے کی تیاری کر لی۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف ڈیری ایسوسی ایشنز نے کراچی میں دودھ 10 روپے مہنگا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی دودھ مہنگا کرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔
ڈیری فارمرز دو ماہ پہلے بھی دودھ مہنگا کرنا چاہتے تھے،جسے کمشنر نے ناکام بنا دیا تھا۔
صدر ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی کے ڈیری فارمرز دودھ 95 روپے کی بجائے 105 روپے لیٹر کرنا چاہتے ہیں۔